تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو : خانکے موڑ کے قریب چند دنوں میں تیسرا پولیس مقابلہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) خانکے موڑ کے قریب چند دنوں میں تیسرا پولیس مقابلہ ۔ڈاکوؤوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک ، چار فرار ، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں خانکے موڑ کے قریب ملتان روڈ پر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر بسوں اور کاروں کو لوٹنا شروع کر دیا ۔ ایک کار نمبر SEA9307پر لاہور کا رہائشی محمد آ صف اور اسکے ساتھی آ ئے تو ڈاکوؤں نے محمد آصف سے بچھتڑ ہزار کے دو موبائل ، محمد اعظم سے تئیس ہزار اور یوسف سے 9300روپیہ چھین لیا اور بعد میں دوسری بسوں کو لوٹنے لگے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کا ایس ایچ او محمد ایوب گجر پولیس لے کر موقع پر پہنچ گیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیار ی کے تحت فائرنگ شروع کر دی ۔علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو محمد اعظم عرف کڑچو ساکن جمبر کلاں ہلاک ہو گیا ۔جبکہ دوسرے چار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ خانکے موڑ کے قریب پولیس مقابلے روز کامعلوم بن چکے ہیں ،چند روز قبل اسی جگہ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیصل آ باد کے ایک تھانے کا سب انسپکٹر نصیر احمد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!