تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:2مرد،1عورت نے نشہ آورمشروب پلاکر2نوجوان لڑکیوں کواغواکرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)دو مردوں اور ایک عورت نے نشہ آور مشروب پلاکر مل میں کام کرنے والی دو نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہجرہ شا مقیم کا محنت کش خاندان محنت مزدوری کرنے بھائی پھیرو آیا ہوا تھا اور محمد اصغر کی چودہ سالہ صبا اصغر اور بارہ سالہ ثنا اصغر نواحی راوی ٹیکسٹائیل مل میں محنت مزوری کر تیں تھیں ۔گزشتہ روز دونوں لڑکیاں اپنی سہیلی ثریا بی بی کے ہمراہ گھر کو چلیں تو ملزمہ ثریا بی بی نے دیگر ملزمان رانا حنیف عرف کالا اور حکیم اللہ سے ساز باز ہوکر دونوں لڑکیوں کو نشہ آور مشروب پلا دیا اور بے ہوش ہونے پر تینوں ملزمان حنیف،حکیم اللہ اور ثریا بی بی دونوں لڑکیوں صبا اور ثنا کو کار میں ڈالکر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے کاروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ فالج کہیں زندگی مفلوج نہ کردے ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker