تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:5مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پرنوجوان کو ہلاک کردیا

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) پانچ مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا ۔ تھانہ صدر میں مقدمہ درج ۔ متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نواحی گاؤں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نواحی گاؤں بونگا بلوچاں کا رہائشی حاجی محمد اکرم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کامکاج سے واپس آ رہا تھا کہ جب وہ بونگا چوک کے قریب پہنچا تو وہاں پر گھاٹ لگائے ہوئے ملزمان ابرار ، بلال ، اکرم اور دو کس نا معلوم نے اُس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حاجی محمد اکرم موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ مقتول کی نماز جنازہ نواحی گاؤں بونگہ بلوچاں میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مقتول کو اُس کے آ بائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد انتظامیہ اور منہاج القرآن کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker