تازہ ترینعلاقائی

قصور کے نواح بھائی پھیرو میں سٹریٹ اور روڈکرائم میں اضافہ

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) علاقہ بھائی پھیرو میں سٹریٹ اور روڈکرائم میں اضافہ ۔ ایک ہی دن میں تین ڈکیتیاں۔پانچ مسلح ڈاکوؤں نے جمبرکے قریب سڑک پر ناکہ لگا کردو کاروں میں سوار حساس ادارے کے افسر کی فیملی اور مسافروں کو لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔تیسری ڈکیتی میں تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ملٹی نیشنل کمپنی کے سیلز مین سے لاکھوں روپے چھین لئے ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں چھاؤنی کا حساس ادارے کا افسروقارالملک اپنے بیوی بچوں سمیت کار نمبر IDM639 پر اسلام آباد سے چونیاں جارہا تھا کہ چھانگامانگا روڈ پر ناکہ لگائے ہوئے پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور چھ ہزارروپے نقدی ،قیمتی موبائیل چھین لیا اور اسکی بیٹی اور بیوی کے کانوں سے ڈیڑھ تولہ سونے کی بالیاں نوچ لیں۔انہی ڈاکوؤں نے پیچھے آنے والی کار نمبر LWM221 کے محمد اشرف اور محمد ارشد سے تین لاکھ روپے نقدی اور چار موبائیل چھین لیے اور فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔ڈکیتی کی تیسری واردات میں ملٹی نیشنل کمپنی کا سیلزمین محمد وکیل گذشتہ رات اپنی ڈیوٹی کے بعد بھائی پھیرو شہر کی گلی حکیم رحمت اللہ والی میں جا رہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ سینتس ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ اور اس کے سر پر بٹ مار کر بے ہوش کر کے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔وقوعہ کی تحریری درخواست تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بے خوف کپتان اور خوف زدہ نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker