تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گردونواح میں چوری، ڈکیتی، اورقتل کی8 وارداتیں،پولیس خاموش تماشائی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾تھانہ سٹی بھائی پھیرو اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی ، اغوا اور قتل کی آٹھ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی،زیورات،اور قیمتی سامان سے محروم،نا معلوم عورت کی لاش کے ٹکڑوں سے عوام میں خوف و ہراس ،چھ سالہ بچی سے زیادتی،تھانہ سٹی سے چند گز دور پانچ مسلح ملزم اندھا دھند فائرنگ کر کے تھانہ فریاد لیکر آنے والے ایک فریادی کو اغوا کر کے فرار۔تھانہ سٹی میں ٹائوٹوں کا راج ،رشوت لیکر جرائم پیشہ افراد کے سنگین جرم نرم،جبکہ رشوت نہ دینے پر نرم جرم سنگین دفعات میں تبدیل۔آر پی او شیخوپورہ کے کھلی کچہری میں کیے گئے تمام دعوے ٹھس۔عوامی سماجی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ایک مظلوم عاشق مسیح اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ساتھ ہونے والی غنڈہ گردی کی اطلاع دینے تھانہ آرہا تھا کہ جب وہ تھانہ سٹی سے چند گز دور پہنچاتو ملزماں مسلح عمرحیات،خادم،عبداللہ،منیر،وغیرہ نے ان پر دھاوا بول دیا،اندھا دھند فائرنگ کر کے دہشت پھیلادی اور اسکے بھائی خوشی کو دن دیہاڑے اغوا کر کے فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔دوسری واردات میںتھانہ سٹی میں عیدگاہ روڈ پر رہائش پزیر ملازم عمر فاروق کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے کے پانچ تالہ زیورات،تیس ہزار نقدی،اور قیمتی گھریلو سامان چرا کر فرارہوگئے،تیسری واردات میںملتان روڈ پر ملزمان مسلح ارسلان،زوالقرنین،ندیم اور پانچ کس نامعلوم نے کوسٹر نمبر 1509 کو گن پوائینٹ پر دن دیہاڑے روک کر کوسٹر ڈرائیور عبدالستار پر تشدد کرکے اسکا بازو اور ایک ٹانگ توڑ دی اس سے تیس ہزار نقدی ،ایک موبائیل چھین لیا جبکہ کنڈکٹر عامر سے 5500نقدی اور موبائل چھین لیا اور فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔چوتھی واردات میں موضع جمبرمیں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان منظور ،بلو وغیرہ پانچ کس نے زمیندار شفیق کا سر پھوڑ دیا۔پانچویں واردات میں نواحی گائوں نتھے خالصہ میں اوباش نوجوان چھ سالہ بچی ارم کو اٹھا کر ویران کھیتوں میں لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔بد نصیب باپ نزیر رحمانی کی درخواست پر تھانہ بھائی پھیرومیں مقدمہ درج۔چھٹی واردات میں موضع گگہ سرائے کے سید عادل گیلانی کے فارم سے نامعلوم چور تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا واٹر پمپ،موٹر اور قیمتی سامان چرا لے گئے۔قتل کی سنگین واردات میں تھانہ سٹی کے محلہ اسلام پورہ کے نزدیک ویران کھیتوں میں پڑی ایک نامعلوم عورت کی لاش کے ٹکڑوں سے علاقہ بھر میں خوف ہراس پھیل چکا ہے ۔لاش کے چند ٹکڑوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ سٹی کا علاقہ چوروں،ڈاکوئوں،منشیات فروشوں،جوئے کے اڈوں کی آماجگاہ بن چکاہے جبکہ تھانہ میں ٹائوٹوں کا راج ہے۔گینگ ریپ اور اغوا جیسے سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس بھاری رشوت لیکر دفعات تبدیل کر کے جرائم پیشہ ملزمان کی طرفدار بن جاتی ہے جبکہ بے گناہ لوگوں کو سنگین جرائم میں پھنسانے کی دھمکی دیکر ٹائوٹوں کے ذریعے بھاری رشوت بٹورنا روز کا معمول بن چکا ہے۔کئی مظلوموں کے مقدمات درج نہ کر کے تھانہ سٹی پولیس جرائم کو کم دکھا کر اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتی ہے۔عوامی سماجی اور تاجررہنمائوں خالد،ماجد،دائود سمیت کئی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پولیس کی زیادتیوں کو بند نہ کیا گیا تو عید کے بعد شدید احتجاج کیا جائے گا اور حالات کی ذمہ داری اعلی حکام پر ہوگی۔ان تاجر رہنمائون نے آرپی او شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں امن عامہ بحال کیا جائے اورتھانہ میں ٹائوٹوں کا داخلہ بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کےوارے نیارے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker