علاقائی

پھولنگر:سرائے مغل ڈاکوؤں نےگھرگھرجاکرگن پوائنٹ پرلاکھوں روپےلوٹ لیے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾سرائے مغل دس مسلح ڈاکوئوں نے گھر گھر جاکر گن پوائنٹ پر مختلف واردتوں میں لاکھوں روپے کے ساڑھے سترہ تولے سونا اورایک لاکھ ستر ہزار نقدی اور تین عدد موبائل ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوٹ الہ دین بشمولہ بہڑوال کلاں کے عثمان خاں کے گھر کی رات تقریباً پونے ایک بجے کے قریب دس مسلح اسلحہ ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر عثمان اور اسکے بیٹے کو اُٹھا کر ساتھ والے رشید احمد کے گھر لے گئے اور اندر داخل ہوکر گھر والو ںکو ایک جگہ اکٹھا کر کے صندوق کا تالا توڑکر ساڑھے تین تولہ سونا کے علاوہ پانچ ہزار روپے اور دوسرا قیمتی سامان جس میں12زنانہ اور مردانہ سلے اور ان سلے سوٹاور دو عدد موبائل فون بھی شامل تھے لوٹ لیا ۔اسکے بعد سہراب خاں کے گھر داخل ہو گئے۔اور پچاس ہزار روپے نکال لیے۔ اور پھر روز دار خاں کے گھر سے سات تولہ سونا اور حافظ اختر کے گھر سے سات تولہ زیور ،پانچ ہزار نقد اور موبائل فون،اسکے بعد اصغر علی کے گھر سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے، گھر والوں کے مطابق تمام تر ڈاکو بیس سے تیس سال کی عمروں کے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع قصور کے سب سے بڑا تھانہ سرائے مغل طالبات گرلزو بوائز کالج ،رمضان بازار،گندم پرچیزنگ سنٹرسے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker