تازہ ترینعلاقائی

قصور کے نواح پھولنگرمیں دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کرایک ڈاکو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا

dakuبھائی پھیرو(نامہ نگار) دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کرایک ڈاکو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈاکو راہگیروں کو دن دیہاڑے لوٹ رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سر سنگھ کے قریب دن دیہاڑے سیاہ رنگ کی ہونڈا 125پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے سڑک پر ناکہ لگا لیا اورمحمد علی میو سے بارہ ہزار نقدی اور موبائیل چھین لیا جبکہ سابق چئیر میں یوسی ہلہ میاں مشتاق احمد کے بیٹے میاں وقاص سے بھی گن پوائینٹ پر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے نقدی اور دو قیمتی موبائیل چھین لیے۔پتہ چلنے پر قریبی بستی کے مکینوں نے ڈاکوؤں کو گھیرا ڈال لیا جن پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جواب میں دیہاتیوں نے بھی ہوائی فائرنگ کی ۔ با لآخر ڈاکووؤں کا سرغنہ شوکت، جو بچیکی کا رہنے والا ہے زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے۔تین ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!