تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:کل چار سیاسی پارٹیوں کے درمیاں سخت مقابلہ ہو گا

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔کل چار سیاسی پارٹیوں کے درمیاں سخت مقابلہ ہو گا ۔ تمام اُمید واراپنی اپنی کامیابی پر پرُاُمید ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 142میں قومی اسمبلی کے لئے چار اُمید وار میدان میں ہیں ۔ مسلم لیگ ’’ن ‘‘کے رانا محمد حیات خاں ، مسلم لیگ’’ ق‘‘ کے سردار طالب حسن نکئی ، جماعت اسلامی کے حاجی محمد رمضان ، تحریک انصاف کے رانا تنویر ریاض اُمید وار ہیں ۔ چاروں اُمیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ دوسری طرف صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184کے بھی چار اُمید واروں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے ۔ جن میں مسلم لیگ ’’ن ‘‘ کے رانا محمد اقبال خاں ، مسلم لیگ ’’ق‘‘کے ممتاز خالد بھٹی ، جماعت اسلامی کے سردار نور احمد ڈوگر اور تحریک انصاف کے رانا محمد اسلم شامل ہیں ۔ سب اُمیدواروں نے اپنی الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے چلائی ، ہر علاقے میں جلسے ، جلوس ، ریلیاں اور کارنر میٹنگز منعقدکی گئیں ۔ کونسا اُمید وار سبقت لے گا کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ عوام نے ہر پارٹی کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دفعہ اس حلقہ میں نتائج بہت حیران کن ہونگے ۔ عوام بار بار اور باری آ نے والے حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے اور وہ تبدیلی چاہتی ہے

یہ بھی پڑھیں  عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا، پٹرول 3 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker