علاقائی

پھولنگر:خادم اعلیٰ پنجاب اسمبلی اک نظرگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پربھی ڈالیں،پرنسپل نے فیسوں کی مد میں 1لاکھ 99 ہزار روپے ہڑپ کرلیے

بھائ پھیرو﴿نامہ نگار﴾ خادم اعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی اک نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھائی پھیرو پر بھی ڈالیںجہاںکی پرنسپل نے فیسوں کی مد میںپچھلے سال ایک لاکھ 99 ہزار روپے ہڑپ کرلیے ۔جبکہ پرنسپل نے اپنے آپ کو تو بچالیا تھا مگر کلرک کے خلاف تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کروا دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقے کی سینکڑوں طالبات کا تعلیمی مستقبل مخدوش ۔ طالبات کا احتجاجی مظاہرہ۔بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھائی پھیرو کی سینکڑوں طالبات اس وقت احتجاج کرنے لگیں جب انہیں معلوم ہوا کہ کالج ہذا کی پرنسپل راحیلہ کوثر نے کالج ہذا کی 188طالبات سے چار ہزارروپے رجسٹریشن کے نام پر فیس وصول کرکے ایک لاکھ 99ہزارروپے اکھٹے کرکے رجسٹریشن کرنے کی بجائے ساری رقم ہڑپ کرلی ہے اب جبکہ نیا سال شروع ہوتے ہی مذکورہ پرنسپل نے رزلٹ کارڈ دینے کی مد میں دو ہزار روپے رشوت کا پھر مطالبہ کردیا جس پر طالبات نے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا اورحقائق جاننے کے لیے جب میڈیا کی ٹیم کالج پہنچی تو طالبات نے اپنے موقف میں کہاکہ پرنسپل کالج ہذا راحیلہ کوثر نے اپنے آپ کو بچانے کی خاطرپہلے بھی تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں کلرک مسرت محمود کے خلا ف زیردفعہ 409کے تحت مورخہ 23-04-11کو مقدمہ تو درج کروا دیا تھامگر ہماری رجسٹریشن کے نام پر بٹوری گئی رقم نہ تو ہمیں ابھی تک واپس کی گئی ہے اور نہ ہی کسی نے ابھی تک کوئی نوٹس لیا ہے طالبات نے کہا کہ اب پھر پرنسپل نے رزلٹ کارڈ کی مد دو ہزار روپے کا مطالبہ کردیا ہے آخر میں طالبات نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں بھائی پھیرو ڈگری کالج برائے خواتین میں کسی ایماندار پرنسپل کو تعینات کیا جائے تاکہ غریب طالبات لُٹنے سے بچ سکیں اور مذکورہ پرنسپل کے خلاف سخت سے سخت قانونی و محکمانہ کاروائی کی جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔طالبات نے دھمکی دی ہے کہ اگر انکی رجسٹڑیشن نہ ملی تو وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر کا گھیرائو کریں گی

یہ بھی پڑھیں  للیانی:با اثر افراد کاجعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker