تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:گندم خریداری میں بدعنوانیوں اورسنٹرتبدیل کرنےکیخلاف کسانوں کااحتجاج

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  گندم خریداری سنٹر میں بد عنوانیوں اور سنٹر تبدیل کر نے کے خلاف کسان بورڈ اورکسانوں کے ہمراہ جمبرمیں احتجاجی مظاہرہ۔مطالبات تسلیم نہ ہوئے توجلد ہی اے سی آفس پتوکی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نے سالہا سال سے سرائے مغل میں قائم خریداری سینٹر اس سال ختم کر دیا ہے اور اسے غیر قانونی طور پردور دراز علاقے جمبر کلاں منتقل کر دیا ہے جس سے لاکھوں کسان اپنی گندم کی فروخت کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز جب علاقے بھر کے کسان در بدر کی ٹھوکریں کھا کرجب جمبر سنٹر پہنچے تو تو وہاں پر بڑے بڑے با اثر افراد ،آڑھتی اور مڈل مین باردانہ لے جارہے تھے جبکہ عام کسانوں کو سارا دن دھکے کھا نے کے باوجود بدعنوان عملہ نے ٹکا سا جواب دے دیا ۔اس پر تحصیل پتوکی کے صدر ملک عرفان ،سیکرٹری حکیم محمد بوٹا اور علاقے بھر کے کسانوں نے جمبرمیں احتجاجی مظاہرہ کر تے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے اور محکمہ خوراک کی زیادتی کا سختی سے نوٹس لے کر فوری طور پرسرائے مغل کاسینٹر بحال کروائیں۔اور جمبر کلاں سنٹر میں باردانہ کی تقسیم کے گھپلوں کی تحقیقات کرائیں وگرنہ جلد ہی اے سی پتو کی کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا اور پھر بھی مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  عید میلادالنبی :پنجاب پولیس کی موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker