تازہ ترینعلاقائی

واپڈا اہلکاروں کی موجیں، ماہانہ دینے والوں کو بجلی چوری کرنے کی کھلی چھٹی

loard-shaddingبھائی پھیرو(نامہ نگار) واپڈا لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیرو کے اہلکاروں کی موجیں، ماہانہ دینے والوں کو بجلی چوری کرنے کی کھلی چھٹی ،بونگہ بلوچاں،مین بازار،جوئیاں والا کوٹ،باہروالا اڈاودیگر علاقوں میں سرعام کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جانے لگی واپڈا اہلکار ہزاروں کی دیہاڑیاں لگانے لگا،لائن لاسسز پورے کرنے کے لیے ایماندار محنت کش غریب لوگوں کا خون نچوڑ کر پورے کئے جانے لگے،ذائد یونٹ ڈالنے پر غریب صارفین کا بل درست کرنے کی بجائے ایس ڈی او دفتر سے دھکے دیکر باہر نکالا جانے لگا،ماہانہ دینے والوں کی خوشامد کے ساتھ ساتھ چائے بسکٹ سے تواضع، شہریوں کاواپڈا کے کرتا دھرتاؤں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ،بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے۔تفصیلات کے مطابق۔ لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیروکے اہلکار کی آشیر باد سے میٹرریڈروں و دیگر اہلکاروں نے اپنی دکانداری چمکاتے ہوئے بجلی چوروں کو ماہانہ دینے پر بونگہ بلوچاں،جوئیانوالہ کوٹ،باہر والااڈا،مین بازار بھائی پھیرو،بلوکی ودیگر علاقوں میں بجلی چوری کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ایماندار و محنت کش غریب لوگوں کوذائد یونٹ ڈال کر لائن لاسسز پورے کئے جاتے ہیں اور جب یہ لوگ بل درست کروانے کے لیے ایس ڈی او کے دفتر میں جاتے ہیں تو انہیں ٹرخا دیا جاتا ہے اور زیادہ اصرار کرنے والے صارفین کو دفتر سے دھکے دیکر باہر نکال دیا جاتاہے رہی سہی کسر ایکسئین دفتر کے عملہ نے نکال رکھی ہے جہاں پر بل درست کروانے کے لیے جانے والے صارفین سے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ رشوت دینے والے صارفین کا بل درست کردیا جاتا ہے مگر غریب صارف کی بغیر رشوت کے نہ تو ایس ڈی او دفتر میں کوئی سنوائی ہوتی ہے اور نہ ہی ایکسئین کے دفتر میں۔ ،شہریوں نے محکمہ واپڈا کے کرتا دھرتاؤں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیروکے ایس ڈی او ویگر عملہ کو لگام نہ ڈالی گئی تو احتجاجی مظاہرے شروع ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا ،خسرے کی وباء نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker