تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تیزرفتارٹرک نےٹکرمار کرموٹرسائیکل سواافراد کچلےدیئے

motar cycleبھائی پھیرو(نامہ نگار) تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سواردو افراد بُری طرح کچلے دیئے ۔ ایک شخص ہلاک ، ایک شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق دو افراد ، بغیر نمبری موٹر سائیکل پر بھائی پھیرو کی طرف آ رہے تھے کہ ملتان روڈپر چوکی دینا ناتھ کے قریب واقع غازی مل کے پاس پیچھے سے آ نے والے تیز رفتار ٹرک نمبر LS5284کے ڈرائیور نے لا پرواہی سے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوا ر بُری طرح کچلے گئے۔موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر دینا ناتھ چوکی پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس کافی دیر تک موقع پر نہ پہنچی ۔ زخمی کافی دیر سڑک بے گار و مدد گار پڑے تڑپتے رہے ۔ تڑپ تڑپ کر ایک شخص زیادہ خون بہہ جانے سے ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ دوسرے شخص کو ایک خدا ترس کار سوار نے اپنی مدد کے تحت قریبی ہسپتا ل میں پہنچایا ۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت موقع پر پہنچ جاتی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جاتا تو شائد انکی جان بچ جاتی ۔ دوسرے زخمی کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button