تازہ ترینعلاقائی

قصور:بھائی پھیرو میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،ملتان روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔جگہ ،جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے رہنے کی وجہ سے ملتان روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل ،گلی محلوں میں گندہ پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا،بلدیہ پھولنگر کا اضافی چارج سنبھالنے والا واحد چیف آفیسر محمد شفیع صرف بلدیہ پتوکی تک ہی محدود،شہریوں کا بلدیہؓ بھائی پھیروو ٹی ایم اے پتوکی کے خلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ملتان روڈ پر جہاں جگہ ،جگہ گندگی کے ڈھیرہونے کی وجہ سے روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوچکی ہے وہیں پر پیدل چلنے والوں اور ٹرانسپورٹروں کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اکثر ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں شہر میں سے گزارنے کی بجائیبھائی پھیرو بائی پاس پر سے گزار رہے ہیں جس کی وجہ مسافروں کو بھی ڈبل کرائے خرچ کرکے سفر کرنا پڑ رہا ہے اور یہی صورت حال بھائی پھیروشہر میں ڈالے گئے ناقص سیوریج سسٹم سے ابلتے ہوئے گٹروں کی ہے جن کی بدولت شہر بھر کے گلی محلے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں جہاں پرتیزی سے ڈینگی مچھر کی افزائش نسل میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بلدیہ بھائی پھیرو کے کارندوں نے ملتان روڈ پر جگہ، جگہ چھابڑی فروش،ریڑھی بان،و دیگر کو منتھلی کے عوض ملتان روڈ کو فلتھ ڈپو میں تبدیل کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں،مچھروں اور طرح ،طرح کے جرا ثیموں کی آماجگاہ بن کر عوام کو مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ چیف آفیسر بلدیہ بھائی پھیرو کو نااہلی و کرپشن کی وجہ کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے جبکہ اُس کی جگہ پر بلدیہ پتوکی کے چیف آفیسر محمد شفیع کو بلد یہ بھائی پھیرو کا اضافی چارج دیکرتعینات کیا گیا ہے جو کہ بلدیہ بھائی پھیرو کی ذمہ داری سنبھالنے کا اہل ہی نہیں ہ

یہ بھی پڑھیں  ہربرمی بچہ چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہو اسکی توہین وتضحیک برداشت نہیں ہے، لیڈرآف سٹی کونسل کونسلر جون کلینسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker