علاقائی

غیرت کے نام پر بھائی پھیرو میں دو دنوں بعد دوسرا قتل

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾غیرت کے نام پر بھائی پھیرو میں دو دنوں بعد دوسرا قتل ۔ بھائی نے پھندہ ڈال کر اپنی بہن کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی محلہ فیاض ٹائون کے عبد الغفور کی بیٹی نگینہ جو کہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی ، جمبر کے رہائشی الطاف انصاری کے ساتھ بھاگ گئی جسے چند روز قبل پنچائت کے ذریعے واپس گھر لایا گیا ۔ گذشتہ رات دو بجے کے قریب جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ سوئی ہوئی تھی اُس کے بھائی شفیق نے اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے مقتولہ کے باپ عبد الغفور کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل بھی بھائی پھیرو خاوند نے بد چلنی کے شعبہ میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: وزیراعظم نے آدھی قوم کو اندر اور آدھی کو اوپر بھیج دیا ہے، اعجاز الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker