تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایک ماہ قبل اغواء ہونے والاشہری ملزمان کےشکنجہ سے فرار ہونےمیں کامیاب

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا بھائی پھیرو کا شہری قیصرملزمان کے شکنجہ سے فرار ہونے میں کامیاب،مدعی مقدمہ کا اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔ایک ماہ قبل بھائی پھیروکے رہائشی قیصر ولد عنائت محمد کواُس کے دوست بہلا پھسلا کر سیر کرنے کے بہانے پشاور لے گئے جہاں پر لے جاکر انہوں نے پٹھانوں کو بیچ دیا گھر والوں کو شک گزرا تو قیصر کے چچا محمد خالد نے سٹی تھانہ بھائی پھیرومیں عمران ،اقبال عرف کالی ودیگر ساتھیوں کے خلاف تحریری طور پر درخواست دے دی جس پر سٹی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور اغواء ہونے والے قیصر کو بازیاب نہ کرواسکی جبکہ اسی دوارن قیصر ولد عنائت محمد ملزمان کے شکنجہ سے کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیااور گھر واپس آگیا مدعی مقدمہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے مجھے انصاف مہیا کیا جائے اور پولیس ملازمین اور ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button