تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:غربت اورمہنگائی سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر ایک شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ متوفی ایک بیٹے کا باپ اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھاْ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گھمن کے کا رہائشی محمد رزاق بے روزگار تھا ۔ غربت کی وجہ سے اُس کے گھر میں کئی دفعہ فاقے کی نوبت آجاتی جس کی وجہ سے اُس کے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ گذشتہ روز اُ س نے گندم میں ڈالنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے چند منٹوں میں ہی اُس کی حالت غیر ہو گئی اور اُس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔ متوفی ایک بیٹے کا باپ تھا اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button