تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:معروف عالم دین حضرت علامہ شیخ الحدیث الحاج محمد اسحاق صدیقی کا سالانہ عرس کل منعقد ہوگا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) معروف عالم دین حضرت علامہ شیخ الحدیث الحاج محمد اسحاق صدیقی کا سالانہ عرس کل منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مدرسہ احیا ء العلوم کے سرپرست اعلی مفتی ضیا الحسنین صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ انکے والد مرحوم معروف عالم دین حضرت علامہ شیخ الحدیث الحاج محمد اسحاق صدیقی کا سالانہ عرس کل بتاریخ 19-1-2014بروز اتوار بعد از نماز عصر تا عشا بھائی پھیرو میں مدرسہ احیا ء العلوم میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر کے نامور علمائے اکرام،مشائخ عظام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔علمائے اکرام نبی رحمت ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نعت خواں حضور اکرم کی شان میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔مقررین مرحوم علامہ اسحاق صدیقی کی دینی خدمات پربھی روشنی ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  انڈونیشیا میں مسافر طیارہ لاپتہ، 54 مسافر سوار تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker