تازہ ترینعلاقائی

قصورکےنواحی علاقہ پھولنگر میں نہم کلاس کاطالب علم اغوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) چار افراد نے نہم کلاس کے طالب علم کو اغوا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جمبر کے رہائشی گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور کے استاد اکبر خاں نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے گلریز اکبر کے ہمراہ جو مذکورہ سکول میں ہی کلاس نہم کا طالب علم ہے۔27اکتوبر کو واپس اپنے گھر جمبر آرہا تھا کہ میرا بیٹا سرائے چھیمبہ وردی لینے کے لئے اتر گیا اور پھر واپس گھر نہ پہنچا۔میرے کچھ جاننے والوں نے بتایا کہ پرویز عرف منشی تین دیگر نوجوانوں کے ہمراہ اسے نواحی گاؤں بگھیانہ کلاں کی طرف جا رہا تھا ۔ہمارے پیچھے جانے پر وہ فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو سٹی پولیس اور ڈاکوؤں میں کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ، ملتان روڈ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker