تازہ ترینعلاقائی

سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں کے کزن رانا ریاض احمد خاں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں کے کزن ،ریٹائرڈDIGرانا محمد اسلم خاں ،سابق ضلعی ناظم قصوررانا امتیاز خاں کے بھائی اور PTIکے امیدوار قومی اسمبلی رانا تنویر ریاض خاں کے والد ریٹائرڈ سپرنٹندنٹ جیل خانہ جات رانا ریاض احمد خاں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے وہ بیس روز سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبا ئی گاؤں گلزار جاگیر میں پڑھائی گئی نماز جنازہ میں دی ایجوکیٹر سکول کے مینجررانا محمد نعیم خاں،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ،ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ،رانا محمد اسحاق خاں ،انسپکٹر رانا امجد خاں ،ایم این اے ملک رشید احمد،جماعت اسلامی ضلع قصور کے نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر،سمیت ہر طبقہ فکر کے ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کا ختم قل ان کی رہائش گاہ واقع گلزار جاگیر میں کل مورخہ `15 اگست صبح آ ٹھ بجے ادا کیا جائے گا قرآن خوانی بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button