تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل :’’پُل خطرناک ہے ‘‘کابورڈ آویزاں کرنے کے باوجود گاڑیوں کی آمدورفت جاری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔’’پُل خطرناک ہے ‘‘کابورڈ آ ویزاں کرنے کے باوجود گاڑیوں کی آ مدورفت جاری ، کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے شہریوں کا پل جلد از جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گاؤں بلوکی کے قریب واقع بی ایس لنک پر تعمیر شدہ پل کے دونوں اطراف محکمہ نہر نے ’’ پل خطرناک ہے ‘‘ کے بورڈ آ ویزاں کر دئیے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود ہیوی ٹریفک اسی پل سے گزر رہی ہے کیونکہ یہی ایک رستہ ہے جو سرائے مغل کے مشرقی سائیڈ کو س آنے والی ٹریفک کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملاتا ہے ۔اس پُل سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لائٹ اور ہیوی ٹریفک گزرتی ہے اور پُل کی حالت نہایت خستہ ہے ۔پُل کے جنگلے بھی ٹوٹ چکے ہیں کسی بھی وقت کوئی بھی جان لیوا حادثہ ہو سکتا ہے ۔معززین علاقہ اور پریس کلب سرائے مغل کے سر پرست حاجی محمد رمضان ، چیرمین رانا انتظار ، نائب صدر رفاقت علی اور سماجی رہنماء رانا اکبر ساجد نے مطالبہ کیا ہے اس پُل کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کسی حادثہ کا شکار نہ ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی کابینہ نے منی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker