تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرومیں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص،ٹلے والی مسجد،محلہ ہائی سکول نمبر 2کے گلی محلوں کی نالیاں گندگی سے بھر گئیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرومیں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص،ٹلے والی مسجد،محلہ ہائی سکول نمبر 2کے گلی محلوں کی نالیاں گندگی سے بھر گئیں،سیوریج کا گندا پانی شہریوں کا مقدر بن گیا،سینٹری ورکرز چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کی آشیر باد سے گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے،شہری نالیوں اور محلوں کی صفائی ستھرائی کے لیے سفارشیں ڈھونڈنے لگے،گندگی سے بھری نالیاں اور سیوریج عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے ،ڈی سی او قصور سے بھائی پھیرو کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق۔جہاں پر ایک طرف ٹلے والی مسجد،محلہ ہائی سکول نمبر 2 سمیت بھائی پھیرو شہر کی سڑکو ں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل نہ ہوسکا ہے وہیں پر شہر کے گلی محلوں کے مکین سینٹری ورکرز کے چہرے دیکھنے کو بھی ترس گئے اور سیوریج ونالیاں گندے پانی اور گندگی سے بھری پڑی ہیں جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھائی پھیرومحبوب عالم نے چند ماہ قبل تعینات ہوتے ہی عوام پر واضع کردیا تھا کہ میں شہر کا ٹھیکدار نہیں ہوں کیونکہ میں نے تو یہاں مستقل نہیں رہنا اور مارچ میں ریٹائرڈ ہوجانا ہے اس لیے شہری ٹی ایم او اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے پاس جائیں اس سلسلہ میں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پتوکی انتظامیہ کو بھی متعدد مرتبہ آگاہ کیا ہے لیکن وہ بھی آج تک ٹس سے مس نہیں ہوئے اور ڈی سی او قصور کو بھی آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے بھی آج تک بے حس بے لگام ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ سینٹری ورکر وں اور ٹی او آر نے شہر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات ختم نہ کروانے کی قسم کھا رکھی ہے شہریوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا گندا پانی ہمارے گھروں کی زینت بن چکا ہے اور ہمارے بچے و بوڑھے مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button