
بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل کے عوام کا کرایوں میں کمی نہ کرنے پر ٹرانسپورٹروں کے خلاف احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق کرایوں میں کمی ہونے کے باوجود سرائے مغل کے عوام زیادہ کرایا دینے پر مجبور ہیں ۔ ٹرانسپورٹروں نے ویگنوں ، رکشوں اور ٹیکسیوں کا کرایہ کم نہیں کیا ۔سرائے مغل کا کرایہ بیس روپے ہی لے رہے ہیں ۔جبکہ انکو کم کرنا چاہیے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ کرایہ کم کیا جائے ۔