تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دوحادثات میں دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار نوجوان 1122کے دفتر کے قریب بر وقت طبی امداد نہ ملنے پر ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار) دو حادثات میں دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار نوجوان 1122کے دفتر کے قریب بر وقت طبی امداد نہ ملنے پر ہلاک ۔ایک شخص شدیدزخمیْ ۔مرنے والوں میں کامرس کالج کے دو طالب علم اپنے امتحان کاآ خری پیپر دینے جا رہے تھے کہ فرشتہ اجل نے آخری پیپر کے لئے اللہ کے پاس بلا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے رہائشی کامرس کالج کے طالب علم محمد سہیل میو اور عامر ڈوگر اپنی موٹر سائیکل نمبر LEG141 پر آخری پیپر دینے کے لئے پتوکی کامرس کالج جا رہے تھے کہ 1122کے دفتر کے قریب پیچھے سے آ نے والی تیز رفتار کوسٹر نمبر JF5522نے انہیں ٹکر ما ر دی جس سے دونوں طالب علم شدید زخمی ہو کر ملتان روڈ پر ٹرپنے لگے اطلاع کے باوجود 1122کا عملہ کافی دیر بعد موقع پر پہنچا تو دونوں نوجوان بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہو چکے تھے ۔مرنے والامحمد سہیل میو بھائی پھیرو کی نواحی بستی گوندھی والا واڑا کا رہائشی جبکہ عامرڈوگر کوٹ کھڑک سنگھ کا رہائشی تھا ۔دوسرے حادثہ میں تین نوجوان خانیوال کاجمیل ،پرناواں کاشفیق اور ارشد اپنی بغیر نمبری سوزوکی موٹر سائیکل پر محنت مزدوروی کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ 1122کے دفتر کے صرف دو کلو میٹر کے فاصلے پرناواں کے قریب نا معلوم وہیکل نے پیچھے سے انہیں ٹکر ما ر دی جس سے تینوں نوجوان بڑی طرح کچلے گئے ۔لوگوں نے فون پر 1122کے دفتر اطلاع دی۔مگر عملہ کے دیر سے آ نے کی وجہ سے دو نوجوان جمیل اور شفیق تڑپ تڑپ کر زیادہ خون بہ جانے سے اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ انکا ساتھی ارشد شدید زخمی ہو گیا ۔عوامی سماجی حلقوں نے 1122کی سست روی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر وے پولیس، مقامی پولیس اور ریسکیو پولیس کو حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کا پابند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ٹرالر کی ٹکر سے مزدا ڈرائیور ہلاک، سڑک پر انڈے ٹوٹ جانے سے کئی موٹر سائیکل سوار ہڈیاں تڑوا بیٹھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker