تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واٹرسپلائی کا پانی کئی روز سے بند، کربلا کا سماء، روزے دار بوند بوند پانی کو ترس گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) واٹر سپلائی کا پانی کئی روز سے بند ۔ کربلا کا سماء ۔ روزے دار بوند بوند پانی کو ترس گئے ۔ بلدیہ ملازمین خاموش تماشائی ۔ شباب ملی نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں واٹر سپلائی کا پانی کئی روز سے بند ہے جسکی وجہ سے محلہ ملک کالونی ، محلہ اسلام پورہ اور اندرون شہر کئی آبادیوں میں پانی نہیں ا آرہا جس کی وجہ سے روزے داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے زیر زمین پانی آ لودہ ہونے کی وجہ سے لوگ پینے کے لئے منرل واٹر کی بوتلیں خریدنے پر موجود ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں بھی پانی نہ ملنے پر روزے داروں کا بُرا حال ہے بلدیہ کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود پانی نہیں کھولا گیا ۔شباب ملی بھائی پھیرو کے راہنماء ملک خلیل عباس اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ ملازمین میں سے کئی نے اپنے گھروں میں ٹریٹ منٹ پلانٹ لگا رکھے ہیں اور وہ اپنا پانی بیچنے کے لئے واٹر سپلائی کا پانی بند کر دیتے ہیں ۔شباب ملی کا راہنماء نے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا کہ وہ بھائی پھیرو کے پیاسے عوام کو جلد از جلد واٹر سپلائی کا پانی مہیا کریں ورنہ شہری سراپا احتجاج بن کر بلدیہ دفاتر کا گھیراؤ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : پٹرولنگ پولیس غریب اور عام عوام کے لئے وبال جان بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker