تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: درجنوں شہریوں نے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹراورعملہ کی کرپشن کے ثبوت اکھٹے کرلئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کے درجنوں شہریوں نے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر اورعملہ کی کرپشن کے ثبوت اکھٹے کر لئے ۔آج ڈاکٹر کے خلاف ہونے والی انکوائری میں ثبوت اعلیٰ حکام کو دئیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سرکاری ہسپتال کے سینئر میڈیکل آ فیسر ڈاکٹر فرخ ہمایوں نے ڈاکٹری نتیجہ دینے کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔رشوت نہ دینے والے شدید زخمی ہسپتال میں ٹرپتے رہتے ہیں مگر انہیں نتیجہ نہیں دیا جاتا اور مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ نذرانہ دے دوسری طرف معمولی زخمیوں کو بھاری رشوت کے عوض من پسند ڈاکٹری نتیجے دے کر اپنی جیبیں بھری جاتی ہیں ۔شہریوں سلیمان ،عبد الحمید اورداؤد اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا اعلیٰ حکام کو بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر کی کرپشن اور رشوت کے ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں جن پر مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف بھاری رشوت لینے میڈیکل سٹوروں کو تنگ کر کے رشوت بٹورنے اور ہسپتال کی ادویات مریضوں کو دینے کی بجائے باہر بیچ دینے کے الزامات ہیں ۔شہریوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے کرپشن کے خلاف تحقیقات کر کے ڈاکٹر کو سخت سزا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  خلاف خط لکھنے کے معاملے کا درمیانی راستہ نہیں،اعتزازاحسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker