تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بلدیہ کی بے حسی اورلاپرواہی کی انتہا، صاف پانی کی لائینں اورٹینکیاں ناکارہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بلدیہ بھائی پھیروکی بے حسی اور لا پرواہی کی انتہا ، کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی صاف پانی کی لائینں اور ٹینکیاں ناکارہ ،مہینہ بھر میں دس دن پانی چھوڑنا اور بیس دن بند رکھنا بلدیہ ملازمین کا پسندیدہ مشغلہ،اہل علاقہ بلدیہ بھائی پھیروکے ٹیوب ویل آپریٹروں کے خلاف سراپا احتجاج ،ڈی سی او قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق۔چند سال قبل سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے عوام کی سہولت کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی لائینں اور پانی کی ٹینکیاں بنوائیں اور ٹیوب ویلوں کو چلانے کے لئے بلدیہ بھائی پھیرو نے درجن بھر ٹیوب ویل آپریٹر بھرتی کرکے اُن کی ڈیوٹیاں ان ٹیوب ویلوں پر لگائیں جوکہ دن میں تین مرتبہ ٹیوب ویل چلا کر اہل علاقہ کو صاف پینے کا پانی مہیا کریں لیکن ٹیوب ویل آپریٹر چونکہ سارے کے سارے ہی سفارشی بھرتی کئے گئے تھے جنہوں نے ایک ماہ بھی دن میں تین مرتبہ پانی چھوڑ کر عوام کو پانی کی سہولت سے مستفید نہ کیا جبکہ پہلے پہل تو دن میں ایک یا دو مرتبہ ٹیوب ویل چلا کر پانی چھوڑ دیا جاتا تھا لیکن اب تو پچھلے کئی ماہ سے دن میں ایک مرتبہ بھی پانی چھوڑنا جرم سمجھا جانے لگا ہے جس کی وجہ سے ٹیوب ویل کے پائپوں اور موٹروں کو بھی زنگ لگ چکاہے اس سلسلہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی سروار خاں خانزادہ ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک عثمان اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے چیف آفیسر بلدیہ بھائی پھیرو و تحصیل انتظامیہ کو اس مسئلہ کی بابت متعدد مرتبہ شکایات کیں مگرسب بے سود رہیں کیونکہ جتنے بھی ٹیوب ویل آپریٹر بھرتی کئے گئے ہیں وہ سب سفارشی اور نکمے بھرتی کئے گئے ہیں اہل علاقہ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او قصور سے فوری طور پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button