تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملک کی باگ ڈور چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہے،محمد ایوب خاں

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) ملک کی باگ ڈور چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہے۔نوجوان گھر گھر جاکر بار بار حکمرانی کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرکے آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔ شباب ملی کے ضلعی صدر محمد ایوب خاں کا NA142 میں الیکشن کمپین کے دوران کئی دیہات میں نوجوانوں سے خطاب۔ درجنوں نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ NA142 میں جماعت اسلامی نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا اور گزشتہ روز شباب ملی کے ضلعی صدر محمد ایوب خاں کا NA142 میں الیکشن کمپین کے دوران گنجے چک 27،مدر ،کھائی ،ڈھولن چک 27،سمیت کئی دیہات میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں آئیندہ انتخابات کیلیے ضلع بھر کے تمام حلقوں میں عوام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔اور نوجوانوں کو منظم کرکے لٹیرے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اٹھایا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کا ہدف انتخاب کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب لاناہے اورہم اس کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی مکمل دین اسلام کی علمبردار ہے۔قوم کی باگ ڈور چوراچکوں کے ہاتھ ہے۔مہنگائی،کرپشن،لوٹ مار،دہشتگردی اور بے روزگاری نے قوم کو زندہ درگور کردیا ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو امریکی کالونی بنارکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ بنائیں اور ووٹ کی طاقت سے امریکی کاسہ لیسی توڑ کر کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں۔جب تک عوام کی خیر خواہ،محب وطن،جراتمند ،ایماندار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسراقتدار نہیں آجاتی تب تک امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ NA142 کے امیدوار حاجی محمد رمضان ،PP184 کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر،اورPP183 کے جماعت اسلامی کے امیدوار چوہدری عرفان محمود کی طرف اشارہ کرتے کہا کہ ہماری جر ائت مند ،ایماندار اور نڈرقیادت ملک کو در پیش مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ہمیشہ نوجوان ہی انقلاب لاتے ہیں اس لیے نوجوان گھر گھر جا کر پرانے لٹیروں کی کالی کرتوتوں سے آگاہ کریں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔اس موقع پرعنصر محمود،محمد اکرم ،غلام نبی ،سیف الرحمان وغیرہ درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر کے زبردست نعرہ بازی کی اور آئیندہ انتخابات میں ظالم،لٹیروں سے نجات حاصل کرکے حکومت کی باگ ڈور اللہ اور اس کے رسولؐ کے غلاموں کے حوالے کرنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسلم لیگ ق کےاُمیدوارممتاز خالد بھٹی کی خوشدامن وفات پاگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker