تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:مرکز میں مسلم لیگ ،،ن،،کی حکومت بننے پرکارکنوں کے خوشی میں بھنگڑے

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) مرکز میں مسلم لیگ ،،ن ،،کی حکومت بننے پرکارکنوں کے خوشی میں بھنگڑے۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص ۔مٹھائیاں تقسیم۔ایکدوسرے کو مبارکبادیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکز میں نوازشریف اور صوبہ پنجاب میں سپیکر رانا محمد اقبال خاں کے منتخب ہونے پر بھائی پھیرو اور دردونواح میں مسلم لیگ ،،ن،،کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور خوشی سے بھنگڑے ڈالے ۔ اس موقع پرکئی کارکنوں نے خوشی سے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔سید بلال حسین شاہ اور سابق ناظم رانا محمدمشتاق ڈیرے پر کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ مسلم لیگ،،ن،،کی حکومتوں نے ماضی میں کروڑوں کے ترقیاتی کام کروائے اب آ ئندہ بھی علاقے میں عوام کے مسائل حل کریں گے ۔ اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے ۔ان سیاسی رہنماؤں نے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف اور رانا محمد اقبال خاں کو مبارکباد دیتے کہا کہ کہ اللہ تعالی انہیں ملک ،اوراسلام کیلیے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

یہ بھی پڑھیں  قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker