تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: دو بھائیوں کے ورثا کا لاشیں ملتان روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل ۔گزشتہ رات قتل ہونے والے دو بھائیوں کے ورثا کا لاشیں ملتان روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ۔۔نماز جنازہ کے بعد مقتولین کو بہڑوال کے قبرستان میں سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بہڑ وال میں گزشتہ رات قتل ہونے والے دو سگے بھائیوں افتخار اور خالد کے ورثا نے گزشتہ رات لاشیں ملتان روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری کیلیے کافی دیر تک نعرہ بازی کرتے رہے ۔دریں اثنا مقتولین کی بہن شاہدہ بی بی کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں چار ملزمان پرویز،جاوید،ارسلان اور عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق قاتل اور مقتول کی وٹہ سٹہ پر شادی ہوئی تھی ۔بعد میں گھریلو ناچاکی کی وجہ سے دونوں فریقین کی بہنیں لڑ جھگڑ کر اپنے اپنے میکے آگئیں اور مقدمہ بازی شروع ہوگئی۔گزشتہ روز ملزم پرویز،اسکا بھائی جاوید،انکے بھانجے ارسلان اور عرفان مسلح ہو کر آگئے اوراندھا دھند فائرنگ کرکے افتخارکو قتل کردیا اور پھر مقتول کے گھر آکر اسکے بھائی خالد کو بھی ہلاک کر ڈالا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولین کی نماز جنازہ بہڑوال میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔جنازہ کے بعد دونوں بھائیوں کو انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button