تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ملتان روڈ پرلگائےگئےرمضان بازارکی وجہ سے ٹریفک جام

پھول نگر ﴿نمائندہ خصوصی ﴾ملتان روڈ پر لگائے گئے رمضان بازار کی وجہ سے بھائی پھیرو کی مین سڑک پر روزانہ جام رہنے والی ٹریفک مزید جام ۔سستے بازار میں مہنگے داموں فروخت ہونے والی اشیائے ضرورت نے انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر کے اندر سے گزرنے والی مین روڈ پر نا جائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا روز کا معمول بن چکا تھا مگر اس پر مزید اضافہ اس سڑک پر لگے رمضان بازار نے کر دیا ہے۔انجمن صارفین کے صدر سردار نور احمد ڈوگر نے کہا ہے رمضان بازار میں ناقص چیزوں کی فروخت اور مہنگے داموں فروخت سے عوام کو تو کوئی رہلیف نہیں مل سکا بلکہ اس بازار سے سڑک پر سے گزرنے والی ٹریفک مزید بلاک رہنے لگی ہے۔انتظامیہ کی بد انتظامی کی وجہ سے سڑک پر کئی کئی گھنٹے بلاک رہتی ہے جو روزہ داروں کیلیے ایک عزاب سے کم نہیں۔عوامی سماجی و شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازار کو کسی کھلی جگہ پر لگایا جایے،ناقص اور مہنگے داموں اشیئے ضرورت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:غربت اورمہنگائی سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker