تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: مقامی ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس کی عیدی مہم تیز

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ مقامی ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس کی عیدی مہم تیز۔موٹرسائیکل سواروں ،رکشہ و دیگر ٹرانسپوٹر ڈرائیوروں سے دوسو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک زبردستی عیدی وصول کی جانے لگی،ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج،حکام بالا سے فوری طورپر نوٹس لینے کی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق۔ بھائی پھیرو شہر کے داخلی و خارج راستوں پر مقامی ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس کے عملہ نے عیدی ناکے لگا کر موٹر سائیکل سوار و ڈرائیور حضرات سے زبردستی دوسو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک عیدی وصول کرنا شروع کر رکھی ہے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور عیدی دینے سے انکار کردیتا ہے تو پولیس کا عملہ چالان کرنے اور گاڑی بند کرنے کی دھمکیاں دینے لگتاجبکہ گاڑی کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود بھی اُس بچارے کو عیدی دینا ہی پڑتی ہے ایک شخص نے بتایا کہ بعض اوقات تو ٹریفک پولیس کا عملہ منت سماجت شروع کر دیتا ہے کہ ہم بھی بال بچوں والے ہیں کچھ نہ کچھ عیدی دے دو ۔گاڑیاں بند ہونے سے سٹی پولیس کی موجین لگ جاتی ہیں اور وہ کئی گاڑیوں سے مک مکا کر کے چھوڑ دیتی ہیں جبکہ عیدی نہ دینے والوں کو حوالات میں بند کر دیا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں  چینی ویکسین 60 سال سے زائد العمر افراداورحاملہ خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی، ڈاکٹر فیصل سلطان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker