تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیر:عدالت کے بار بار احکامات کے بعد تھانے داراورمحررکے خلاف مقدمہ درج

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ عدالت کے بار بار احکامات کے بعد تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے اپنے پیٹی بند تھانے دار اور محر ر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔مدعی دیڑھ سال تک پولیس حکام کے دفاتر کے درمیان فٹ بال بنا رہا ۔ بطور صحافی سینکڑوں خبریں لگائیں۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے صحافی امجد بھٹی نے مورخہ 27/3/11 کو ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو کوکسی مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی جسے محرر ظفر اقبال ASIاور تفتیشی خورشید احمد SIنے ملی بھگت کرکے درخواست کو ٹمپر کر کے ضروری دفعات حذف کردی تھیں جس پر امجد بھٹی نے ایڈیشل سیشن جج پتوکی میاں غلام حسین کی عدالت میں مذکورہ پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے رٹ دائر کردی عدالت نے رٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی پی او قصور کو انکوائری کا حکم دیا ۔ڈی پی او قصور نے خود انکوائری کرنے کی بجائے ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی بعد ازاں ایس پی انویسٹی گیشن قصور نے درخواست ٹمپر ہونے کی تصدیق کردی۔ اسی اثنا میں مدعی امجد بھٹی نے دوبارہ پھر درخواست ٹمپر کرنے والے ملازمین کے خلاف عدالت ہذاٰ میں رٹ دائر کردی جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او سٹی بھائی پھیرو وقار احمد کومذکورہ پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا مگر تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے منہ زور ایس ایچ او وقار احمد نے ایڈیشنل سیشن جج کے احکامات کو ہوا میں اڑا تے ہوئے الٹا مقامی صحافی پر اپنے پیٹی بند بھائیوںکے ساتھ صلح کرنے کیلئے دبائو بڑھا دیا ۔ بالآخر فاضل عدالت کے حکم پر ڈیرھ سال بعد تھانہ سٹی پولیس بھائی پھیرو نے گذشتہ روز اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مذکورہ صحافی نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ کی تحقیقات کسی غیر جانبدار افسر سے کروائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  قصورکے نواحی علاقہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں چور اورڈاکوآزاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker