تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دوپارٹیوں کی فائرنگ سےعلاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس خاموش تماشائی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾کئی روز تک دو پارٹیوں کی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔ مگر پولیس خاموش تماشائی بن کر آر پی او شیخوپورہ کے اسلحہ پر پابندی کے احکام کو مذاق بنتے دیکھتی رہی ۔ایک طالب علم کے قتل کے بعد پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھائی پھیرو کے گائوں نتھے جاگیر میں رانا اشفاق پارٹی اور لقمان پارٹی کے درمیان دیرینہ دشمنی پر روزانہ فائرنگ معمول بن گیا تھا ۔ گذشتہ کئی روز سے دونوں پارٹیا ں روزانہ ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کرتی رہیں ۔ لوگوں نے مقامی پولیس کو اس غنڈہ گردی کے بارے میں بتایا مگر پولیس نے اس دہشت گردی کو روکنے کے لئے کوئی کاروائی نہ کی جس پر گذشتہ روز فائرنگ سے ایک تئیس سالہ طالب علم نعیم شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔ اس قتل کا مقدمہ مدعی عاشق علی نے تھانہ صدر میں درج کرایا جس میں بتایا گیاکہ گیارہ ملزمان سجاد ، وسیم ، قیوم ، دستگیر ، اشفاق ، عادل اور تین کس نا معلوم افراد نے فرمان علی اور شوکت سے ہم مشورہ ہو کر حملہ کر کے نوجوان طالب علم نعیم کو قتل کیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس روزانہ ہونے والی فائرنگ کو روک دیتی تو شائد یہ نوجوان قتل نہ ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر اشفاق احمد ۔پاکستانی جوہری پروگرام کے معمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker