تازہ ترینعلاقائی

راجباہ نیازبیگ میں پڑا شگاف بند نہ کیاجاسکا،پانی دینا ناتھ گرڈ سٹیشن پہنچ گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)چوبیس گھنے گزر جانے پر بھی راجباہ نیاز بیگ میں پڑا شگاف بند نہ کیا جا سکا۔پانی وسیع رقبے کو ڈبوکر دینا ناتھ گرڈ سٹیشن کے قریب پہنچ گیا۔گرڈ سٹیشن کو خطرہ۔محکمہ نہر کی بے حسی کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجباہ نیاز بیگ کے پشتے میں موضع پرناواں کے قریب شگاف پڑ گیا جسے چوبیس گھنے گزر جانے پر بھی محکمہ نہر کے بے حس افسران نے پر نہیں کیا ۔پانی عبد الستار ،حساس ادارے کے ،،ر،، بڑے افسر سمیت وسیع رقبے کو ڈبوکر دینا ناتھ گرڈ سٹیشن کے قریب پہنچ گیاچکا ہے اور گرڈ سٹیشن کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے ۔کاشتکار عبد الستار سمیت درجنوں کسانوں نے محکمہ نہر کی بے حسی کے خلاف احتجاج کر تے مطالبہ کیا ہے فصلوں کو نقصان کا معاوضہ دلایا جائے ،کسان بورڈ پتوکی کے محمد بوٹا نے دھمکی دی ہے کہ پختہ نہر کی مرمت کے فنڈ کھانے والے محکمہ نہر کے خلاف تحقیقات کی جائے ،نقصان کا معاوضہ دیا جائے وگر نہ لاہور دھرم پورہ جا کر احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  عمران خان قومی ٹیم سے ملنے کیلئے کولکتہ پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker