علاقائی

بھائی پھیرو: برات کی ویگن کا حادثہ، دولہا کا عزیز ہلاک

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  برات سے واپس جانے والی ویگن حادثہ کا شکار۔دولھا کا قریبی عزیزایک براتی ہلاک ،سولہ شدید زخمی۔نازک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال سے برات نواحی گائوں نتھے خالصہ آئی جب براتی ویگن نمبر LES 4752پر واپس جا رہے تھے کی بھائی پھیرو بائی پاس پر گدھا ریڑھی کو بچاتے ہوئے ویگن موٹر وے کے درمیانی باڑ سے جا ٹکرائی۔ جس سے ساہیوال کارہائشی دولھا کا قریبی عزیز محمد اسحاق موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ سولہ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔حادثہ کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگئی جسے کافی دیر بعد آنے والی پنجاب پولیس اور موٹر وے پولیس نے آکر ٹریفک کھلوائی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال سے نازک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker