تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:دیہاتوں میں بجلی اورگیس فراہم کرکےشہروں کےبرابرسہولتیں فراہم کردیں ہیں،سردارطالب نکئی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) درجنوں دیہات میں بجلی اور گیس کی سہولت فراہم کر کے لوگوں کے گھروں کو روشن اور چولہے چلا کرشہروں کے برابرسہولتیں فراہم کر دیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ سردار طالب حسن نکئی اور سابق وزیر برائے ہاؤسنگ سردار آ صف نکئی نے نواحی گاؤں بھونیکی موڑ اورروڈے میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں علاقے کے درجنوں دیہات میں بجلی پہنچا کر لوگوں کے گھروں کو روشن کیا اور کئی دیہات میں سوئی گیس کی سہولت فراہم کر کے اپنی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو دھویں سے نجات دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنے دور میں ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کیں ، جبکہ میں نے بھی اپنے علاقے میں اربوں روپے کے کام کروا کے دیہاتوں کو شہروں کے برابر لا کھڑ اکر دیا اس موقع پر موجود گاؤں کے لوگوں نے سوئی گیس فراہم کرنے پر سردار طالب حسن نکئی کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں  عافیہ کی بہن فوزیہ روتی ہوئی سپریم کورٹ سے باہر نکل آئی(۲)

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker