علاقائی

پھولنگر:بد چلنی کے شبہ میں بھائی نے بہن قتل کردی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بد چلنی کے شبہ میں بھائی نے سترہ سالہ بہن کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جھلار چوہدریاں والی بگھیانہ کلاں کے رہائشی بابر عرف کالی کو اپنی بہن نازیہ بی بی کے کردار پر شبہ تھا اس کے بار ہا مرتبہ منع کرنے کے باوجود نازیہ اپنی روش سے باز نہ آئی جس سے مشتعل ہو کر گزشتہ رات کالی نے سوٹوں کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر بھائی پھیرو نے مقتولہ کے دوسرے بھائی محمد سلیم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم :شکار کرتے ہوئے 35سالہ شخص ساتھی کی گولی لگنے سے جابحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker