تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ٹریفک بلاک رہناروزکامعمول، ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے لگی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو شہر میں ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگاتی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے عملہ نے پانچ رکشہ ڈرائیور وں اور ایک ویگن ڈرائیور کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر کے اند ر سے ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے جس سے طالب علموں ، مریضوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کروڑوں روپے سے بننے والی دو رویہ سڑک کی ایک سائیڈ کو سیوریج لگانے والے ٹھیکہ دار نے اُکھاڑ کر اس پر مٹی ، پتھر اور بجری کے ڈھیر لگا کر بند کر دیا ہے جبکہ دوسری سائیڈ پر غیر قانونی طور پر قائم ٹیکسی ، بس ، ویگن ، رکشہ اور ٹانگہ والوں نے اڈے بنا کر سڑک کو بلاک کر رکھا ہے ، بھائی پھیرو میں تعینات ٹریفک پولیس ان اڈوں اور گزرنے والی ٹریفک سے منتھلیاں وصول کر کے روزانہ ہزاروں روپے کماتی ہے ۔ جبکہ روزانہ ٹریفک بلاک ہونے سے شہر سے گزرنے والے تاجروں ، مریضوں ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ شہر میں قائم ایک ہسپتال کے گیٹ پر بھی ناجائز تجاوزات کرنے والوں ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں نے قبضہ جما رکھا ہے اگر کوئی مریض ٹریفک میں پھنس جائے تو اکثر مریضوں کی جان نکل جاتی ہے شہریوں نے بار بارشہر کی حالت زار کے بارے میں یہاں کے حکمرانوں کو خدا اور رسول کے واسطے دئیے ، مگر بھائی پھیرو شہر کو پھول نگر کا نام دینے والے حکمرانوں نے اس شہر کو دھول نگر اور گند نگر میں تبدیل کر دیا ہے ۔ گذشتہ روز محکمہ بلدیات کے مقامی افسر طاہر عمران ٹیپو نے ﴿ سطان ٹیپو ﴾ کا کردار ادا کرتے ہوئے چھاپہ مار کر پانچ رکشہ ڈرائیوروں بابر ، طیب ، انصر ، مبشر ، خلیل اور ویگن ڈرائیور اکرم کو انکے رکشوں اور ویگن سمیت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا کے حوالات میں بند کر دیا جس سے تھانہ سٹی رکشہ اور ویگن اڈے کا منظر پیش کرنے لگا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ بلدیہ کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہاں کی ٹریفک پولیس اور تھانہ پولیس کی شدید مذمت کرتے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی بد ترین صورت حال کو کنٹرول کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردوں کا سردار!۔۔امریکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker