تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈاکےستائےسینکڑوں افرادکاواپڈا دفاترکے باہراحتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو واپڈا کے ستائے سینکڑوں افرادکا واپڈا دفاتر کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق بلا جواز طویل لوڈ شیڈنگ ، اوور بلنگ اور واپڈا اہلکاروں کی رشوت خوری کے خلاف سینکڑوں افراد نے ایکسین آفس بھائی پھیرو کے با ہر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین میں شامل سماجی رہنمائ چراغ جمیل نے صحافیوں کو بتایا کہ واپڈا والے بلا جواز روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھتے ہیں ، ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں اور بل صحیح کرانے پر رشوت طلب کرتے ہیں اور سینکڑوں غریب لوگوں کو زیادہ یونٹ کے بھاری بل بھیج کرانکو صحیح کرانے کی رشوت طلب کرتے ہیں ۔ مظاہرین نے کافی دیر واپڈا کے دفتر کے باہرواپڈا اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی ، سینہ کوبی کی اور ٹریفک کو روکے رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے سال ۹۱۰۲ء میں کیا پایا،کیا کھویا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker