تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:واپڈاکےعملہ نے بھاری رشوت کےعوض بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کی چھٹی دے دی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ایس ڈی او سب ڈویژن لیسکو بھائی پھیرو کی سرپرستی میں واپڈاکے عملہ نے بھاری رشوت کے عوض بیرون اڈا،مین بازار،بونگہ بلوچاں،اولکھ ،کھچی والا،بلوکی، سرائے مغل و دیگر مخصوص علاقوں کو بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کی کھلی چھٹی دے دی، لائن لائسسز کا بوجھ غریب صارفین پر پڑنے لگا،اہل علاقہ کا راشی عملہ اور انکے سرپرست ایس ڈی او کے خلاف شدید احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ۔لیسکو سب ڈویژن بھائی پھیرو کے ایس ڈی او تنویر احمد خاں کی سر پرستی میں واپڈا اہلکاروںنے بھاری رشوت کے عوض بیرون اڈا،مین بازار،بونگہ بلوچاں،اولکھ ،کھچی والا،بلوکی، سرائے مغل و دیگر مخصوص علاقوں کو بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کی کھلی چھٹی دیتے ہوئے اپنے ٹائوٹ مقرر کر رکھے ہیں جو ہر ماہ منتھلی اکٹھی کرکے اپنے افسران کو پہنچاتے ہیں جبکہ ان دیہات میں بجلی کی بڑھتی ہوئی چوری کے بعدجو لائن لائسسز ہوتے ہیں وہ غریب صارفین کے بلوں میں ڈال کر اُن کا خون چوس کر پورے کیے جاتے ہیںیہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کوئی میٹر ریڈر مذکورہ ایس ڈی او کومنہ مانگی منتھلی نہیں لا کر دیتا تواسے شو کاز نوٹس جاری کرکے اس کے خلاف چارج شیٹ کی دھمکیاں دیتا ہے صحافیوں کی ٹیم جب حقائق معلوم کرنے کے لیے ایس ڈی او آفس پہنچی تو دفتر میں موجود ایس ڈی او کے ظلم و ستم کے ستائے ہوئے درجنوں صارفین جنہوں نے ہاتھوں میں بل تھام رکھے تھے نے بتایا کہ ہم کئی ماہ سے بلوں کی درستگی کے لیے ایس ڈی او دفتر آرہے ہیں مگر ہمیں ہر ماہ یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے کہ آئندہ ماہ تمہیں زیرو بل بھیج دیا جائے گا رابطہ کرنے پر ایس ڈی او تنویر احمد خاں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا،مذکورہ ایس ڈی او ظلم کے ستائے ہوئے صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو،جی ایم لیسکو،چئیرمین لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ایس ڈی او کی سرپرستی میں واپڈا ملازمین کے ظلم سے بچایا جائے اور ہمارے بلوں میں ڈالے گئے زائد یونٹس کو ختم کرکے متعلقہ میٹر ریڈر وںاور ایس ڈی او کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ بصورت دیگر نہ رکنے والا احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری مذکورہ ایس ڈی او پر عائد ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:جنرل زبیرمحمود حیات اورجنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری قومی امنگوں کی ترجمان ہے،ایگزیکٹیو کونسل ایڈو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker