تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:بلدیہ پھولنگرکی ملی بھگت سے شہر بھرمیں ناجائز تجاوزات کی بھرمار،

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) بلدیہ بھائی پھیروکی ملی بھگت سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار،مین بازار و دیگر بازاروں کو پھٹے اور تھڑے لگا کر بند کردیا گیا،ملتان روڈ پر جگہ،جگہ گندگی کے ڈھیر، گلی ومحلے گندے پانی کے جوہڑوں کی شکل اختیار کرگئے ،کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ،شہریوں کا تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ۔ بلدیہ بھائی پھیروکی ملی بھگت سے با اثر لوگوں نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائم کرنے کی انتہا کر رکھی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد اور ٹرانسپورٹروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بلدیہ بھائی پھیرو کی بے حسی اس قدر عروج پر پہنچ چکی ہے کہ نہ تو اُنہیں ملتان روڈ پر جگہ،جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں اور نہ ہی کسی گلی و محلے میں گندہ پانی کھڑا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں اس سلسلہ میں شہریوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ بتایا بلدیہ بھائی پھیرو کا عملہ ناجائز تجاوزات والوں سے ماہانہ لیتا ہے اور علاقہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھا آرام کرتا ہے جس کی وجہ سے آج تک ہم انہی مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ یہ ساری صورتحال کے متعلق متعدد مرتبہ ڈی سی او قصور کی توجہ بھی ان مسائل کی طرف دلائی گئی ہے مگر مجال ہے کہ اُن کے کان پر آج تک کوئی جوں بھی رینگی ہو مزید انہوں نے کہا کہ بلدیہ بھائی پھیرو کے کرتا دھرتا تو لا وارث نعشوں کے کفن دفن کے لیے رکھے جانے والے فنڈز تک نہیں چھوڑتے جو کہ نامعلوم لا وارث نعشوں کے لیے رکھے جاتے ہیں آخر میں شہریوں نے چیف سیکرٹری سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے کا وزٹ کیا جائے اورنااہل و بے حس بلدیہ بھائی پھیرو کے عملہ کو نوکریوں سے فارغ کرتے ہوئے ہمارے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  مہرے کبھی عوام کی بات نہیں کرسکتے، زرداری عمران ایک ہی سکے کے دو حصے ہیں: نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker