تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بغیرکفن اورغسل کے لاشیں دفنانے کی چیف آفیسربلدیہ کی نا اہلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بغیر کفن اور غسل کے لاشیں دفنانے کی چیف آفیسربلدیہ بھائی پھیروکی نا اہلی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی خبر شائع ہونے پر بلدیہ ملازمیں میں کھلبلی ۔عوامی سماجی حلقوں کا نئے ڈی سی او سے تحقیقات کا مطا لبہ ۔تفصیلات کے مطابق۔ چیف آفیسر بلدیہ بھائی پھیرو عرصہ دراز سے محکمانہ بد عنوانیوں کے ساتھ ساتھ نامعلوم نعشوں کے کفن دفن کے لیے ملنے والے سرکاری فنڈز بھی ہضم کررہا تھا جس کی خبر گزشتہ روز اخبارات میں نمایاں طور پر شائع ہوئی تو بلدیہ عملہ میں کھلبلی مچ گئی ۔ شہریوں اعجاز احمد،فاروق احمد،ارشد علی،مہر محمد حسین،عبدالوہاب ودیگر نے بتایا کہ چیف آفیسر بلدیہ بھائی پھیرو اپنے ماتحت عیسائی عملہ کے ذریعے عر صہ دراز سے نامعلوم نعشوں کو بغیر غُسل ،کفن کے گڑھے کھدواکر دفن کروا رہا ہے اور اس وقت تک سینکڑوں نامعلوم نعشیں بلدیہ بھائی پھیرو کا عیسائی عملہ گڑھے کھود کر دفن کر چکا ہے جبکہ کئی گڑھے تو ایسے بھی ہیں جن میں دو،دو نامعلوم نعشیں دفن ہیں ۔ اس ضمن میں جب موقف جاننے کے لیے ٹی ایم اے پتوکی سے رابطہ کیا گیا تو موصوف اپنے دفتر میں ہی موجود نہیں تھے عوامی سماجی ومذہبی حلقوں نے لاوارث نعشوں کی بے حرمتی پر چیف آفیسر بلدیہ بھائی پھیروکے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف آفیسر سمیت بلدیہ بھائی پھیرو کے تمام ذمہ دران عملہ کے خلاف سخت سے نوٹس سخت لیتے ہوئے نوکریوں سے فارغ کیا جائے اور لا وارث نعشوں کے لئے آ نے والے فنڈ زکی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کرائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  اداکار محمد علی بچھڑے آٹھ سال ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker