تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گزشتہ روزایس ڈی اوواپڈاکےخلاف مظاہرہ کرنےوالے25افرادکےخلاف مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں گزشتہ روز ایس ڈی اوواپڈا سب ڈویژن بھائی پھروکے خلاف مظاہرہ کر نے والے پچیس افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واپڈا سب ڈویژن بھائی پھیرو کے ایس ڈی او تنویر احمد خاں کے ناروا رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے ملتان روڈ بلاک کرنے والے پچیس شہریوں کے خلاف تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں روڈ بلاک کرنے،توڑ پھوڑ کرنے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،ہوائی فائرنگ کر نے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد منشا،ثقلین احمد رحمانی،حسنین علی شاہ،محمود احمد،اور کیفی کے علاوہ پچیس نامعلوم مزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔محلہ مدینہ کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انکی آبادی کا ٹرانسفارمر تین روز تک جلا رہا اور وہ جب بھی ایس ڈی او کے پاس جاتے تو وہاں ایس ڈی او انکی بات سننے کی بجائے انہیں دھکے دیکر دفتر سے نکلوا دیتا۔انجمن تاجراں کے رہنماؤں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ اواور ایس ڈی او کے عوام سے ناروا رویے کا نوٹس لیکر عوام کی بے چینی کا ازالہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں  کمالیہ : نواحی گاؤں میں جواں سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker