بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ واپڈا کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مقامی پولیس نے ناکام بنا دیا ۔آر پی او کے جرائم کنٹرول کے دعوے ٹھس ۔واپڈا کے مقامی عملہ نے نواحی دیہات بگھیانہ کلاں،بہرامکے ،ٹھٹھی اوتاڑ،جمبرکلاں وغیرہ میں عادی بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کلین اپ 92عادی بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف بھائی پھیرو کے تھانوںمیں مقدمات درج کروادیئے ہیں ۔تاہم مقامی پولیس نے ابھی تک کسی بجلی چور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی مینجر اپریشن رانا مقصود احمد گزشتہ روز معمول کی چیکنگ پر تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ مندرجہ بالا دیہات میں عادی بجلی چور مین لائن سے ڈائیریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرکے محکمہ واپڈا کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں جسپر انہوں نے مقامی واپڈا افسران کو فوری طور پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا جس پر انہوں نے دیگر عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپے مار کر امجد ،محمد عارف،شہادت علی ،اشتیاق شوکت،ساکنان بگھیانہ کلاں ,خوشی محمد ،مقبول ولد معراج،دین محمد رلیا ،عبدالغفور،ڈاکٹر آصف ،اکرم ولد شفیع ،رانا نزیر احمد ،ساکنان بہرامکے اور محمد حنیف سکنہ ٹھٹھی اوتاڑوغیرہ کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑ کر ان کے خلاف بھائی پھیرو کے متعلقہ تھانوںصدر اور سٹی میں مقدمہ کیلئے استغاثے دائر کردیے ۔تاہم مقامی پولیس نے ابھی تک کسی بھی بجلی چور کے خلاف کاروائی نہیں کی تاہم پولیس کے شیر جوان استغاثہ میں درج لوگوں سے مک مکا میں مصروف ہیں۔
You must be logged in to post a comment.