علاقائی

بھائی پھیرو:گرلز کالج کی طالبات کا احتجاج تیسرے ر وز بھی جاری،حکام کی بے حسی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ گرلز کالج کی طالبات کا احتجاج تیسرے ر وز بھی جاری ۔ رزلٹ کارڈنہ ملنے پر کالج کی طالبات کا سٹی تھانہ کے سامنے ملتان روڈبلاک کر کے زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔پولیس کی گاڑیاں طالبات نے روک لیں ،، ۔سٹی پولیس کی دھمکیوں پرطالبات اور انکے والدین میں زبردست اشتعال ۔ ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی احتجاج دوگھنٹے تک جاری رہا حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی دوسرے دن بھی کلاسز کا بائیکاٹ ڈگری کالج برائے خواتین برائے بھائی پھیروکی طالبات اپنے حصول تعلیم کی خاطر میدان میں نکل آئیں۔حکومت پنجاب تعلیم کو کتنی اہمیت دے رہی ہے اس کا اندازہ بھائی پھیروسے لگایاجاسکتاہے جہاں سب کچھ چوپٹ ہے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھائی پھیرو کی طالبات کے انٹرمیڈیٹ کی 200طالبات کو ابھی تک رزلٹ کارڈنہ مل سکا،جس پر طالبات کے لئے تعلیم کا حصول مشکل ہوگیا ،ڈگری کالج برائے خواتین بھائی پھیرو کالج کی طالبات کے لئے مسائل کا گڑھ بن گیا تیسرے دن بھی کالج کی طالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا ،طالبات نے سٹی تھانہ کے سامنے ملتان روڈبلاک کرکے احتجاجی ریلی نکالی اور زبردست نعرے بازی کی۔ طالبات نے پولیس کی وین روک لی تو سٹی پولیس نے طالبات کو دھمکیاں دیں اور جلوس روکنے کے لئے طاقت کے استعمال کرنے کی دھمکیاں دیں تو طالبات اور انکے والدین مشتعل ہو گئے اور ملتان روڈ پر دھرنہ دے کر بیٹھ گئے ۔جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی ، ۔جبکہ طالبات کا کہنا ہے کہ پرنسپل میڈم راحیلہ انتہا ئی کرپٹ ہے اور ہم سے رزلٹ کارڈ کا چار چار ہزار روپے مانگ رہی ہے ۔جس کی وجہ سے سال ضائع ہونے کا خدشہ، جبکہ طالبات کا کہنا ہے ہمیں بی اے میں ریگو لر کیا جائے پڑھتے ہم گو رنمنٹ کالج میں ہیں لیکن امتحان فارم پرائیویٹ کے جمع کروائے گئے ہیں ،

یہ بھی پڑھیں  پاکستان زردای خاندان کے تجربات کیلئے نہیں بنایا گیا۔صائمہ شہزادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker