تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:تھانہ سٹی پولیس کے شیرجوان ناکے لگاکر مسافروں کو ہراساں کر کے لوٹتے رہے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾تھانہ سٹی پولیس بھائی پھیروکے شیر جوان ناکے لگاکر مسافروں کو ہراساں کر کے لوٹتے رہے جبکہ ڈکیتی کی تین وارداتوں میں مسلح ڈاکوئوں نے شہریوں کو زخمی کر کے لاکھوں روپے کے مویشیوں ،نقدی اور سامان سے محروم کر دیا۔پولیس مقدمات درج نہ کر کے ڈاکوئوں کی طرفدار بن گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںبنگہ بلوچاں کا رہائشی شوکت رحمانی اپنی بیٹی کی شادی کیلیے سامان لینے موٹر سائیکل پربھائی پھیرو شہر آرہا تھا کہ سٹی پولیس کے ناکے کے قریب رانا شیلر کے پاس اسے موٹر سائیکل سوار دو مسلح نامعلوم ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر گن پوائینٹ پر ستر ہزار روپے نقدیاور موبائیل چھین کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی دوسری واردات میں وفاقی وزیر سردار طالب نکئی کا کار خواص نزیر احمد بھٹی اپنے دوست رحمت علی کے ہمراہ بھائی پھیرو آرہا تھا کہ سٹی پولیس کے ناکے کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روکا اور مزاحمت پر فائر مار کر سب کچھ لوٹ لیا۔لٹے پٹے شہریوں نے ناکہ پر موجود سٹی پولیس کو بتایا مگر پولیس ناکے پر عوام سے ،،جگا ٹیکس،،وصول کر نے میں مصروف رہی۔ڈکیتی کی تیسری واردات میں پل پرناواں کے قریب لگے سٹی پولیس ناکیکے قریب دس مسلح ڈاکوئوں نے زمیندار ستار کی حویلی سے گن پوائینٹ پر دو قیمتی بھینسین ٹرک میں ڈال لیں اور فرار ہوگئے۔تینوں لٹنے والے شہریوں نے سٹی پولیس کے ناکوں پر موجود پولیس کو ڈکیتیوں کی اطلاع دی مگر پولیس ناکوں پر شریف شہریوں کو ہراساں کر کے لوٹتی رہی جبکہ ناکوں کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے۔ڈاکوئوں اور پولیس کے لوٹنے کا مقابلہ روزانہ کا معمول بن چکا ہے مگر سٹی پولیس مقدمات درج کر نے بجائے شہریوں کو ذلیل کر کے تھانوں سے نکال دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:وزیراعلی پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں تعلیم عام ہو گئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker