تازہ ترینعلاقائی

بنی نہر راجباہ نیاز بیگ ٹوٹ جانے سے متا ثرہ کاشتکاروں کا محکمہ انہار کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) کروڑوں روپے کی بین الاقوامی امداد سے بنی نہر راجباہ نیاز بیگ ٹوٹ جانے سے متا ثرہ کاشتکاروں کا محکمہ انہار کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ۔نہر ٹوٹ جانے سے مواضعات پر ناواں اور ڈھلواں کا وسیع رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ،مکان بھی گر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی امداد سے پختہ بنی راجباہ نیاز بیگ ٹوٹ جانے سے مواضعات پر ناواں اور ڈھلواں کی وسیع رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور کئی مکان بھی گر گئے ۔ متا ثرہ کاشتکاروں نے محکمہ انہار کی نا اہلی کے خلاف درجنوں افراد نے محکمہ کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااورنقصان کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔کسان بورڈ کے مقامی رہنماعبدالستار کی قیادت میں متاثرہ درجنوں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر پکڑے ہوئے تھے اور وہ محکمہ نہر کی نا اہلی کے خلاف نعرے بازی کرتے انکے نقصان کا معاوضہ ادا کر نے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔مظاہرہ میں شامل دونوں مواضعات کے کاشتکاروں محمد آصف ،ر،محمد اشفاق ،حاجی محمد امیر ،نذیر احمد ،محمد منشاء ۔بشیر احمد ،عبداللطیف ،چوہدری یاسین وغیرہ نے بتایا کہ راجباہ نیاز بیگ نہر کو کروڑوں روپے کی بین الاقوامی امداد سے پختہ بنایا گیا مگر محکمہ نہر کے افسراں کی نا اہلی سے یہ نہر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔نہر کی پٹریوں کی حفاظت پر مامور بیلدار افسروں کے گھروں میں کام کرتے ہیں جبکہ پٹریاں اور نہر تباہ برباد ہوگئی ہے۔کمزور اور ٹوٹی پٹریاں آئے روز ٹوٹ کر کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے کا موجب بنتی ہیں مگر محکمہ کے افسراں اپنے گھروں میں بیٹھے آرام کرتے ہیں ۔ پانی نے پہلے ہی ہماری کھڑی فصلوں کا نقصان کردیا لیکن گاؤں کے گردو نواح میں ابھی تک دوسے تین فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں اور فصلوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ متعدد مکان زمین بوس ہورہے ہیں ۔ایک غریب شخص وریام ولد امام دین نے بتایا کہ ہم بہت غریب ہیں ہمارا مکان پانی کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے،، اب ہم کدھر جائیں گاؤں گے،، درجنوں لوگوں نے محکمہ نہر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا نقصان پورا کیا جائے ورنہ وہ ملتان روڈ بلاک کرکے احتجاج کرینگے

یہ بھی پڑھیں  سانحہ لاہور،طاہرہ آصف کے قتل جیسے جھٹکوں سے جمہوریت ڈی ریل بھی ہو سکتی ہے:ایم کیو ایم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker