تازہ ترینعلاقائی

کراچی کے بھتہ خوروں کی انڈسٹریل ایریا بھائی پھیرو کی فیکٹریوں کو بھتہ وصولی کے لیے دھمکیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کراچی کے بھتہ خوروں کی انڈسٹریل ایریا بھائی پھیرو کی فیکٹریوں کو بھتہ وصولی کے لیے دھمکیاں ،” بھتہ کے مطالبات نہ ماننے پر بال بچوں سمیت قتل کر دیا جائے گا” دھمکی آمیز ٹیلی فون اور ایس ۔ایم ۔ ایس موصول ہونے پر فیکٹری افسران میں زبردست خوف و ہراس۔ ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور کی طرف سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھائی پھیرو کے علاقہ میں قائم انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں کے افسران اور مالکان کو ٹیلی فون پر بھتہ وصولی کے لیے کالوں اور ایس۔ایم ۔ایس کا سلسلہ شروع ہوجانے سے خوف وہراس پھیل چکا ہے ۔گزشتہ روز بھتہ خوروں نے ٹیلی فون نمبر 0303-2714252،03042181571سے ایک کاشف نامی مرد اور لانڈھی کراچی کی رہائشی اقرا نامی عورت نے ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور کے افسران کو دھمکی دی کے وہ فوری طور پر بھتہ کی رقم ادا کرنے کے اُن کے تمام مطالبات مان لیں وگرنہ اُن کے تمام خاندانوں کو قتل کر دیا جائے گا ،یکے بعد دیگرے کئی فون کالوں اور ایس ۔ایم ۔ایسز کے ذریعے ان بھتہ خوروں نے فیکٹری کے کئی افسران کو ایسے ہی دھمکی آمیز ایس ۔ایم ۔ایس کئے جس پر فیکٹری کے سیکورٹی افسر سیدتقی کی تحریر ی درخواست پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں کراچی کے بھتہ خوروں کاشف اور اقرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔یونی لیور کے افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈپریشن اور ہلدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker