تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گزشتہ روز قتل ہونے والے نا معلوم شخص کی شناخت ہو گئی

مزکورہ شخص ڈاکو تھا اور ڈکیتی کرکے فرار ہو رہا تھا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تھانہ صدر بھائی پھیرو میں گزشتہ روز قتل ہونے والے نا معلوم شخص کی شناخت ہو گئی۔مزکورہ شخص ڈاکو تھا اور ڈکیتی کرکے فرار ہو رہا تھا۔پولیس ذرائع۔ڈاکو کی لاش سات میل دور کیسے پہنچی اور اسکی لاش کے قریب پڑی نئی موٹر سائکل کس کی تھی؟سوال اٹھ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاوں کو ماہجی والا کے ویران کھیتوں سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے کسی نا معلوم ملزم نے قتل کرکے لاش ویران کھیتوں میں پھینک دی۔اطلاع پر تھانہ صدر نے نا معلوم شخص کے قتل کا نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ نمبر 105/2 بجرم 502ت پ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مرنے والے کی شناخت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے کا نام اصغر ولد بشیر قوم ڈوگر سکنہ ننکانہ بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے یہ شخص ڈاکو تھا اور گزشتہ روز اپنے ساتھی ڈاکو کے ہمراہ گن پوائینٹ پر دوکاندارمحمد عامر کی فرنیچر کی دوکان سے مالک دوکان کی جیب سے 35000 جبکہ وہاں بیٹھے گاہک رزاق کی جیب سے 20000 اور گلزار احمد کی جیب سے 3500 روپے اور تین قیمتی موبائیل لوٹ کر بھاگا تھا۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوکان پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس شخص کی پہنچان ہو گئی ہے اور اس ڈاکو پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 83/20 بجرم 392ت پ علیحدہ درج کیا گیا ہے۔تاہم اس شخص کی لاش کئی میل دور کیسے پہنچی؟ اور اسکی لاش کے قریب پڑی نئی موٹر سائکل ہونڈا 125کس کی تھی؟ایک سوالیہ نشان ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں  نارووال نیٹو سپلائی بحالی اپنے شہداکے خون سے غداری ہے،پیر تبسم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker