تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:عطائی ڈاکٹروں نےلوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا من پسند مشغلہ بنالیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو و گردونواح میں عطائی ڈاکٹر و ں نے سادہ لوح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا من پسند مشغلہ بنا لیا،عطائی ڈاکٹروں سے علاج کروانے والے متعدد مریض اپاہج و بیشتر موت کی وادی میں پہنچ گئے، تحصیل ڈرگ انسپکٹر نے نوٹوں کی حوس میں آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر موت کے سوداگروں کو کھلی چھٹی دے دی،شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابقبھائی پھیروو گرد و نواح میں درجنوں عطائی ڈاکٹرسادہ لوح لوگوں اور مجبور مل مزدوروں کے جہاں پر چھوٹے و بڑے آپریشن کرکے ان سے ہزاروں روپے بٹور رہے ہیں وہیں پر ان لوگوں کو ہمیشہ، ہمیشہ کیلئے مختلف پچیدہ بیماریوں میں بھی مبتلا کررہے ہیں جبکہ کئی مریض تو ان عطائیوں کے ہتھے چڑھ کے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ نے کبھی اس طرف دھیان ہی نہیں دیا باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں کے پاس میٹرک کی سند تک نہیں ہے مگر پھر بھی یہ تحصیل ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے ایک عرصہ سے اس مذموم دھندے میں مصروف ہیں بلکہ بعض عطائیوں نے تو اپنے کلینکوں کے باہر بڑے،بڑے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں جن پر پروفیسر و ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے نام لکھے ہوئے ہیں اور دو نمبر سے لیکر چار نمبر تک کی ادویات کھلے دھڑلے سے فروخت کرکے لاکھوں روپے کی جائیدادیں بنا کر اپنی زندگیا ں بسر کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف ترکی کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker